لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) عمران خان شیخ رشید اور ان کے حواری زبان کو لگام دیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کشمیریوں کے دلوں کی دھرکن ہیں ہرزا سرائی ہز گر قبول نہیں کریں گے۔
شیخ رشید عمران خان اور ان کے باقی چمچے کرچھے کشمیری قوم سے معافی مانگیں ہیں ۔ ہمیں ہمارے اکابرین نے اس قسم کی گھٹیہ زبان استعمال کرنے کی سیاسی تربیت نہیں دی۔ ہم اس طوفان بدتمیزی کی ہر گز اجازت نہیں دیکھ سکتے۔
عمران خان اور شیخ رشید کشمیری قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیلات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا زبیر اقبال کیانی ، صدر ساوتھ زون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ شبیر ناڑوی ، صدر نارتھ زون راجا پرویز ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجا امتیاز ، سینئر نائب صدر چوہدری یونس ،راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، سینئر نائب صدر راجا مقصود ، حسین ،صدر مڈلینڈ ذون راجا امجد خان ، صدر یوتھ ونگ ن لیگ برطانیہ راجا آصف ، رابطہ سیکرٹری ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجا ارشد محمود و دیگر رہنماوں نے اخباری نمائندگان کا مشترکہ بیان ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے رہنماوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کے لئے استعمال کی جانے والی زبان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید پوری کشمیری قوم کے مجرم ہیں انہیں یہ حق کس نے دیا کے کشمیریوں کے منتخب کردہ وزیر اعظم ،ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کے خلاف اس قدر غلیظ زبان استعمال کریں۔
راجہ فاروق حیدر کھلی کتاب ہیں تاریخ ان جیسے غیرت مند اور بے باک لیڈر سے بخوبی واقف ہے ۔ عمران اور شیخ رشید نے فاروق حیدر کی بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں شیخ رشید اور عمران خان کشمیریوں کے منتخب کئے ہوئے نمائندہ اور ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کی توہین کی ہے جو ہر گز قابل قبول نہیں۔
سیاست میں جو گند یہ لوگ پھیلا رہے ہیں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا یہی وجہ ہے کہ جوں جوں عمران خان کا بھیانک چہرہ ان کے اپنے کارکنان پر عیاں ہوتا جا رہا ہے ان کے اپنے کارکنان پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں اگر ان کو اب بھی عقل نہیں آئی تو انہیں سیاسی قائدہ دوبارہ الف ب سے شروع کرنا چاہئے ۔ ان کی پارٹی میں خواتین کی جو عزت کی جاتی ہے اس سے بھی پردہ اٹھ چکا ہے ۔ سیاست ان کے بس کی روگ نہیںسیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو متعارف کروانے کا سہرہ بھی انہیں کی سر ہے۔
ان بد زبان ، بد اخلاق سیاسی مسٹنڈوں کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ۔ آزاد کشمیر الیکشن میں کشمیری عوام نے ان کو بری طرح ریجکٹ کر کے انہیں ان کی اوقات دکھا دی تھی لیکن ان لوگوں نے ماضی سی کوئی سبق نہیں سیکھا۔
جس سیاسی کلچر کو یہ متعارف کروانا چاہتے ہیں اس کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ۔ سیاست ان جیسے آوارہ اور بدزبان سیاسی سوچ رکھنے والوں کا کام ہر گز نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان نیازی نے کشمیری قوم کی غیرت پر حملہ کیا اس پر پوری کشمیری قوم سے معافی مانگنا ہو گی۔