قائد آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، بڑے بڑے دعوے کرنا اور دھرنے دینا آسان ہے۔ عمران خان پہلے کچھ کر کے دکھائیں پھر ان کی باری بھی آ جائے گی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ غلامی کی باتیں عمران خان کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔ انہیں ایک بار بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان حوصلہ رکھیں، دعوے کرنا اور دھرنے دینا بہت آسان ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سب کو مل کر امن کے لیے کام کرنا ہو گا۔
نواز شریف کی قیادت میں امن وامان قائم کریں گے۔ پاکستان قوم کی بربادی کے ذمہ دار قاتلوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔ حمزہ شہباز نے خوشاب میں اسپورٹس اسٹیڈیم بنانے کا اعلان بھی کیا۔