ڈسکہ (جیوڈیسک) ممتاز مسلم اسکالر اور کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر احمد رفیق اختر نے ملک میں جاری بحران اور عمران خان کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سب ایک سازش کا حصہ ہے۔
عمران خان کے تمام مطالبات مان لیے گئے تھے۔ صرف ایک مطالبے کے لیے لوگوں کو اذیت نہیں دینی چاہئے تھی۔ پروفیسر احمد رفیق اختر نے ڈسکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عمران خان کو دوسرے آپشن کے طور پر آگے بڑھایا مگر بعد میں دیکھا۔
کہ وہ بے مقصد جھوٹ بولتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری کشیدہ حالات مشرق وسطی کی طرح ایک منظم سازش کا نیتجہ ہیں اور عمران خان اپنی بے وقوفی سے اس کا حصہ بن گئے ہیں۔
پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ عمران خان میں مملکت کا نظام چلانے کی اہلیت نہیں اور نا ہی ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہے۔ پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ اگر قوم اس بحران کی جانب توجہ نہ دے تو یہ ختم ہوجائیں گے۔