عمران خاں کے دھرنا سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے: امتیاز ظہر باگڑی

PML-N

PML-N

وزیرآباد : عمران خاں کے دھرنا سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، بلا جواز اور قبل ازوقت احتجاج کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکن تھک جائیں گے اورپی ٹی آئی کا حشر پاکستان عوامی تحریک سے مختلف نہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امتیاز ظہر باگڑی نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد اشفاق چیمہ کی جانب سے دئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عادل اقبال چیم، اصغر علی سندرانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاسی موت مر چکی ہے اور عمران خاںکی بے وقت کی راگنی تحریک انصاف کولے ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی اورتمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی اور ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لیں گے۔