فیصل آباد : موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے نائب صدر چوہدری خالد جٹ نے عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے احسن اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا ختم کر کے حکومت اور عوام کو ذہنی اذیت سے بچا لیا ہے۔عمران کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف حکومتی کے ساتھ بیٹھنا مثبت اقدام ہے۔ عمران کو پشاور سانحہ سے بہت پہلے سے ہی متحد ہو جانا چاہئے تھا۔
عمران خان اب مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ شروع کرے اور ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کے علاوہ دہشت گردی کو روکنے ‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے اپنی ٹھوس تجاویزات پیش کریں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا جاسکے اور مہنگائی اویر بیروزگاری کو بھی ختم کرنے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔
خالد جٹ نے کہا کہ سانحہ پشاور نے ہر پاکستانی کے دل کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اب ملک میں منفی سیاست کی نہیں بلکہ متحد ہو کر دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو بے دردی سے قتل کرنا سنگین قومی سانحہ ہے اور اس میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی اپنی کاروائی شروع کرے اور اگر پشاور سانحہ میں بیرونی طاقتیں ملوث پائی گئیں تو ان کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جانی چاہئے۔