عمران خان کا دھرنا ناکام ہو گیا: جاوید ہاشمی، ووٹ ہی تبدیلی ہے، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani And Javed Hashmi

Yousaf Raza Gilani And Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا مکمل طور پر ناکام ہو گیا، ووٹ کے ذریعے ہی اصل تبدیلی ہوتی ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن اگر ریفارمز سے پہلے ہوں گے تو پھر دھاندلی کی باتیں ہونگی اسی لیے پہلے ریفارمز کے بعد الیکشن کی باتیں کرنی چاہئیں۔

ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں مذاکرات میں شامل تھا اور ہم راحیل شریف کا نام گرنٹر کے طور پر کہا تھا۔

حکومت کے ساتھ طے ہوا تھا کہ اگر دھاندلی چابت ہو جائے تو وزیر اعطم مستعفی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ نہیں کیا مگر میں نے کہا تھا کہ اگر حالات خراب ہوں تو مڈٹرم الیکشن کا اعلان کر دینا چاہئے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پہلے جبکہ آرٹیکل 52B ہوتا تھا تو ڈر رہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ کر مڈٹرم الیکشن نا کروا دیئے جائیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں ، اب چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد ہوتی ہے۔