لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو اسلام دھرنے اور جلسے سے مایوسی اور شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا۔
رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ دھرنے اور احتجاج آخری ہچکیاں لے رہے ہیں، عمران خان کو آج کے دھرنے سے بھی مایوسی اور شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے نام نہاد سیاستدانوں کے اصل چہرے سامنے آ گئے ہیں۔
عمران خان کا دھرنا عوامی فلاح وبہبود کا ایجنڈا بہا لےگیا، تحریک انصاف کے چیرمین نے قوم کا وقت برباد کرنے اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا، انہیں چاہیئے کہ عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2018 کے انتخابات کا انتظار کریں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔