عمران خان دھرنے نہ دیں، یہ وقت معیشت میں خلل ڈالنے کا نہیں؛ احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب صرف اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، عمران خان دھرنے نہ دیں، یہ وقت معیشت میں خلل ڈالنے کا نہیں۔

ایکسپوسنٹر لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، دنیا میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرتوڑ مقابلہ جاری ہے، عمران خان سے کہوں گا کہ یہ وقت دھرنوں کے ذریعے خلل ڈالنے کا نہیں۔

دھرنا دینا ہے تو پولیو، غربت اورجہالت ختم کرنے کیلئے دیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ڈالر 97 ،98 روپے پر مستحکم ہوچکا ہے ، ہمارامقصد 8 فیصد گروتھ ریٹ حاصل کرنا ہے، ترقی نہ ہوئی تو بھوکے پیٹ کسی کی حکومت نہیں چلنے دینگے، اب صرف اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔