عمران خان کے لئے خصوصی جیکٹ تیار کر لی گئی

Imran Khan

Imran Khan

تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کیلئے خصوصی جیکٹ تیار کرلی گئی۔ جسے پہن کر وہ چل پھر سکیں گے۔ جیکٹ ان کے معالج ڈاکٹر خالد نیازی نے تیار کروائی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے معالج ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کمر کی تکلیف دور کرنے کے لئے جیکٹ تیار کی گئی ہے۔

جسے پہننے کے بعد وہ معمول کے مطابق دن میں کچھ دیر کیلئے چہل قدمی کرسکیں گے ڈاکٹر نیازی کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کے مہرے کا فریکچر حساس ہوتا ہے۔ چوٹ گہری ہو تو معاملہ سیریس ہو سکتا ہے ۔ خوش قسمتی سے عمران خان اس چوٹ سے محفوظ رہے۔ عمران خان منگل کے روز سے دن میں پندرہ سے بیس منٹ چہل قدمی کریں گے۔