اسلام آباد (جیوڈیسک) عدلیہ کیخلاف بے جا تنقید اور جج صاحبان کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر نصیر کیانی نے عدالت عظمیٰ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقاریر اور انٹرویوز میں آزاد عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بے جا تنقید توہین عدالت ہے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ عمران خان معزز جج صاحبان کیخلاف بھی توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔