عمران خان طاہرالقادری کی شاگردی میں آنے پر اکیلے رہ جائینگے، رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے طالبان کا نمائندہ بن کر اپنے ووٹرز کو مایوس کیا اور اپنی مقبولیت کو نقصان پہنچایا، لیکن، اب طاہر القادری کی شاگردی میں آنے کے بعد اکیلے رہ جائیں گے، عمران خان کبھی طالبان بن جاتے ہیں، کبھی دھاندلی خان بن جاتے ہیں، آج کل وہ طاہرالقادری کے شاگرد بنے ہوئے ہیں، طالبان کا نمائندہ بن کر اپنے ووٹرز کو مایوس کیا، اپنی پاپولیٹری کو نقصان پہنچایا، رہی کسر وہ جو ہے ان کی اس الزام سے دور ہو جائے گی، جس طرح اکیلے چلے تھے اسی طرح اکیلے رہ جائیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو یوم شہدا پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے خطاب کے بعد اپنے منہ بند کرلینے چاہیئں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، احتجاج کرنے والی قوتیں ملکی ترقی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں،مسترد اور نفرت کا نشان سیاستدان پاک فوج کا نام اور عزت ساتھ جوڑ کر اپنے چہرے اور ماتھے کی سیاہی دھونا چاہتے ہیں۔