عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری موخر کرنے کا فیصلہ

Tahir ul Qadri And Imran Khan

Tahir ul Qadri And Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس آئی جی کے زیر صدارت ہوا جس میں دونوں رہنمائوں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے بارے میں غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے وزارت داخلہ کے احکامات کے بغیر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہائوس پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد طاہر القادری اور عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین اور رہنمائوں کی گرفتاری سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ یہ معاملہ سیاسی نوعیت کا ہے۔ پولیس اجازت کے بغیر گرفتاریوں کا عمل شروع نہیں کر سکتی۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور رکن قومی اسمبلی بھی نامزد ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت دونوں جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔