اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے اختلاقیات سے گری زبان استعمال کی، ہم شرافت کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ بدتمیری پر اتر آئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار رائے کے دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے اخلاقیات سے گری زبان استعمال کی، ہم شرافت کی زبان استعمال کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں، شرافت میں ہی معاملات حل ہوجائیں تو زیادہ اچھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی دوسری پارلیمنٹ کونہیں مانتے، یہ پارلیمنٹ 20 کروڑ عوام کی پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ کے باہر کے حالات سے متعلق اچکزئی نے ایوان کو بتایا کہ لاجز اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے راستے بند ہیں، راستے بند ہونے کے باعث کئی گھنٹے تاخیر سے اجلاس میں پہنچے۔