عمران خان اور طاہر القادری کچھ بھی کر لیں عوام ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے۔عرفان دولتانہ

PML N

PML N

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کچھ بھی کر لیں عوام ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار میں جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کیا جاتا تو آج ہم دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری جیسے سنگین مسائل سے دوچار نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنے دوٹوک موقف پر سختی سے کاربند ہے پاکستان کے مسائل کا حل کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار سے پاک جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں مواصلات، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اگر ہماری حکومت قائم رہتی تو آج پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔ایک ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بن جاتا سیاست کرنا عمران خان کے بس میں نہیں ہے بہتر ہے کہ وہ ہسپتال چلائیں ،ان کی وہاں زیادہ ضرورت ہے عمران خان کے جلسے ناکام ہورہے ہیں وہ اب اکیلے رہ گئے ہیں۔