لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کامشورہ دے دیا تاہم دونوں قائدین نے ضمانت قبل از گرفتاری کروانے سے انکار کر دیا ہے۔
دونوں جما عتوں کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی کے وکلا اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان اور طاہر القادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آزادی اور انقلاب مارچ کی قیادت کو یقینی بنانے۔
اور پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالیں لیکن دونوں جماعتوں کے قائد ین نے اس مشورے کو مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 10 اگست کو طاہر القادری نے یوم شہدا اور عمران خان نے 14 اگست کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔