لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ عمران خان اور طاہر القادری کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام عمران خان اور طاہر القادری کو پہچان چکے ہیں اس لیے دھرنوں میں شرکت کے لیے کوئی اسلام آباد نہیں پہنچ رہا جبکہ چوہدری برادران نے ان دونوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے اس لیے اب ان دونوں کے لیے عزت کا راستہ ہے کہ یہ اپنے گھروں میں عید منائیں۔
ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے مک مکا ہے جبکہ استعفے منظور کرنے کا طریقہ کار طے کرنا اسپیکر کی صوابدید ہے اس لیے اسپیکر کو کوئی مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ کون سا طریقہ اختیار کریں۔