عمران خان کی باتیں درست اور سچی ہیں، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ عمران خان کی باتیں درست اور سچی ہیں لیکن وہ ہدف مشکل چنتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا۔

کہ پیپلزپارٹی نواز شریف کی کرپشن، خاندانی سیاست اور ان کے وزرا کے تکبر کے سخت خلاف ہے، حکومت پر مشکل وقت آئے تو وزرا کا لہجہ نرم ہو جاتا ہے اور جب یہ مشکل دور ختم ہوجاتا ہے تو وہ پھر سخت لہجے میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ ملک میں جاری لشکریت کی کیفیت کے بعد وزیر اعظم اور حکومت کو سخت اپوزیشن ملے گی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کی باتیں درست اور سچی ہیں لیکن وہ ہدف مشکل چنتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، ان کا پلان ’اے‘ اور ’بی‘ ناکام ہوچکا ہے، پلان ’سی‘ کے تحت 16 دسمبر کو پاکستان بند ہوگا۔

یا نہیں اس کا پتہ 4 دسمبر کو لاہور کی صورتحال دیکھ کر چل جائے گا، شہر کو مفلوج کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے عمران خان کو سخت محنت کرنا پڑے گی، اس کے علاوہ عمران خان کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ 16 دسمبر کے بعد 17 دسمبر بھی آتا ہے۔