اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) 53 فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے۔
گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔