پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ انھیں موصول ہو گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وہ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اے پی سی میں مسئلہ کے حل کے لئے طاقت کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی مشران کو بھی مذاکرات میں شریک کرنے پر زور دیں گے۔