اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج شام اسلام آباد کے ریڈزون میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مجھے نظر بند کیا گیا، راستہ روکا گیا تو فوج آجائے گی۔ راستے میں کوئی گلو بٹ مل گیا تو اسے طالبان کے حوالے کر دیں گے۔
آج ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب سے آگے میں ہوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کوفیصلہ کرناہے کہ عمران خان پرگولی چلائیں گےیانہیں،انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ پاکستان کی پولیس عمران خان پرگولی نہیں چلائے گی۔
عمران خان نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ وہ پرا من رہیں گے اور جعلی قومی اسمبلی جاکر پرامن احتجاج کریں گے، خونی انقلاب نہیں چاہتے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کے ہم گلو بٹوں کو طالبان کے حوالے کریں گے۔ سابق کرکٹر نے ایک بار پھر اپنی فاسٹ بالنگ سے حکومت کو ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کی تیز ترین بولنگ کرنے جا رہے ہیں۔