لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج لاہور آئیں گے اور ضلعی آرگنائزز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیرغور آئیں گے۔
عمران خان کی مصروفیات میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات بھی شامل ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کی یکم اگست کی ہڑتال کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ عمران خان شام 6 بجے رائل پام میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔