کراچی (جیوڈیسک) ایک طرف عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو الوداع کہا ہے تو دوسری طرف ارم عظیم فاروقی نے متحدہ پاکستان کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اپنے فیصلے کا اعلان اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں دیا، کہتی ہیں تحریک انصاف کی قیادت چند ماہ سے رابطے میں تھی۔
ارم عظیم فاروقی نے کھلاری بنتے ہی اپنی نئی جماعت اور اس کی قیادت کے حق میں بولنا بھی شروع کر دیا، کہتی ہیں اگر عائشہ گلا لئی کو پی ٹی آئی کی قیادت سے شدید اختلافات ہیں تو انہوں نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کیا عائشہ وہی کاتون نہیں جو پہلے پی پی اور اے پی ایم ایل میں بھی رہی ہیں، ان کے اعتراضات کی تحقیقات کرائی جانی چاہیں۔