اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا دورہ گلگت ایک بار پھر موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آج اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید خان کو بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کی گلگت کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی عمران خان کا دورہ گلگت موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔