پاکپتن (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں دربار بابا فرید مسعود گنج شکرؒ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ رات گئے پاکپتن پہنچے، انہوں نے دربار بابا فرید الدین گنج شکرؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے نوافل ادا کیے، ملکی سلامتی اور الیکشن میں کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی تھے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری مانیکا نے کارکنوں اور زائرین میں مٹھائی تقسیم کی۔
اس سے پہلے عمران خان دربار آمد پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر دیوان عظمت چشتی اور پیر احمد شاہ کھگہ ان کا استقبال کیا۔ تقریباً پون گھنٹے بعد چیئرمین تحریک انصاف واپس لاہور چلے گئے۔