اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے، جن میں ہائیڈرو پاور، چشمہ کینال اور سوات ایکسپریس وے شامل ہیں۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء بھی شریک تھے۔