عمران خان نیٹو سپلائی روک کر حماقت کر رہے ہیں: رانا ثناءاللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کے ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دھرنے سازش ہو سکتے ہیں یا حماقت، مگر وہ اتنے ہو شیار نہیں کہ سازش کر سکیں۔ ان کے اس عمل کو حماقت ہی کہا جا سکتا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئی جی ایف سی سمیت کسی بھی سرکاری اداراے کے افسر کے خلاف کوئی حکم دیا تو وفاقی حکومت عمل درآمد کروائے گی۔ لاپتہ افراد کے معاملے میں رکاوٹیں کھلا راز ہے۔

یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں بلکہ پیچیدہ ہے۔ دونوں جانب سے موقف مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخاب کے التوا کیلئے سپریم کورٹ جانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔