بہالپور (جیوڈیسک) مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی چادر میں چھپ کر اپنے سینیٹرز کو بیچ دیا، ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گا۔
مریم نواز شریف کا بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہوتا جا رہا ہے اور پاکستانی کے دل میں گھر کر کیا گیا ہے۔ لیگی کارکنوں کو اپنے لیڈر پر فخر ہونا چاہیے۔ نواز شریف آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سینہ تان کے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ یہ موقع ان لیڈروں پر آتا تو صرف ایک فون کال پر ڈھیر ہو جاتے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 2017ء میں 70 لاکھ ووٹ لیے لیکن اب 500 ووٹ لینے والے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہاتھوں اپنی پارٹی رکھ دی۔ لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو وقت آنے پر اپنی قوم کا سودا کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اپنے نمائندوں کے بکنے کا الزام لگایا لیکن سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا۔ جس کو پاکستان کی بیماری قرار دیا اسی کے قدموں میں اپنی پارٹی ڈھیر کر دی۔ عمران خان نے کام کیے ہوتے تو زرداری سے رات کے اندھیرے میں چھپ کر نہ ملنا پڑتا۔ دشمنی نواز شریف سے لیکن اپنے ہتھیار زرداری کے آگے ڈال دیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے سے نواز شریف مزید طاقتور ہو گیا۔ پاکستان کے عوام کو سب نظر آ رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین جلد ہو گا۔