عمران خان کی وزیر اعلی کو صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت
Posted on April 9, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے میں صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو صوابدیدی اختیار کے تحت خرچ کرنے کی روایت ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف حکمرانی کیلئے قومی خزانے سے خرچ کیے جانے والے ایک ایک پیسے کی باقاعدہ جانچ پڑتال ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف کی حکومت دیگر معاملات کی طرح صوابدیدی فنڈز کے حوالے سے بھی مثال قائم کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com