عمران سے شادی کے بعد منفی ردعمل پر ریحام خان نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا

Imran Khan and Reham Khan

Imran Khan and Reham Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کا اب کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

عمران خان سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر منفی درعمل سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر ان کے 89,700 فالوورزتھے جب کہ شادی کے بعد ٹویٹر پر ریحام خان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چند روز قبل ہی ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پرافواہوں کاسلسلہ جاری رہا۔