اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ون ٹو ون ملاقات کی۔ آن لائن کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین موم کی ناک ہے۔
لامحالہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ اب حکومت کے لئے ٹرین چھوٹ چکی ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کے بعد کیا کرنا ہے اسی وقت بتائیں گے۔ عمران خان کے بعد شیخ رشید بھی استعفیٰ میز پر رکھ دے گا۔ آئین کی واضح وضاحت سپریم کورٹ نے کرنی ہے۔ آنے والے دنوں میں عدالتوں نے اہم فیصلے کرنے ہیں۔ چار حلقوں کا مسئلہ چھوٹا تھا اسے بڑا بنا دیا گیا ہے کمشن میں تو پانچ سال لگ جائیں گے۔
این این آئی کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی فیصلے کے لئے وقت اہم ہوتا ہے، اب بات نہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے نہ عمران خان کے، بھاری دن اور بھاری راتیں شروع ہونے والی ہیں۔