عمران کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا: عائشہ گلالئی

Aisha Gulalai

Aisha Gulalai

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے اپنی جماعت کے سابق سربراہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے والد نے ان سے کہا کہ آپ کا مقصد کیا ہے تو وہ ادھر ادھرکی باتیں کرنے لگے، 2013ء میں مجھے عمران کے بیہودہ میسجز آنا شروع ہوئے۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں مگر جج کے سامنے پیش کروں گی، عمران میرے سامنے بیٹھ جائیں تو میسجز سے انکار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے ذاتی نمبر سے میسجز بھیجے تھے، شرم کیوجہ سے چار سال تک بات نہیں کی، عمران مجھے بلیک بیری بطور تحفہ دینا چاہتے تھے مگر میں نے انکار کر دیا تھا، عمران کے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا، عمران کی وجہ سے سیاست میں نہیں آئی اور نہ ہی سیاست چھوڑوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی وجہ سے سدیٹ نہیں جیتی بلکہ اپنی محنت سے حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین نے ایک جلسے میں عمران سے خطاب کا کہا لیکن انہوں نے میرے علاقے کی خاتون کو موقع دیا۔