لاہور(جیوڈیسک)پولیس نے عمران خان کے گرنے کے واقعے کی انکوائری مکمل کر لی ہے،رپورٹ کے مطابق لفٹر کا ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ نا تجربہ کارتھے۔پولیس کی انکوائری رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان غالب مارکیٹ میں جلسے کے دوران جب لفٹر کے ذریعے سٹیج پر اوپر جا رہے تھے۔
تو ڈرائیور نے گاڑی کو آگے پیچھے کیا جس کی وجہ سے لفٹر غیر متوان ہو گیا اور عمران خان سکیورٹی گارڈز سمیت لفٹر سے گر گئے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق لفٹر کا ڈرائیور نا تجربہ کار تھا جبکہ سکیورٹی پر مامور گارڈز کی نا اہلی کی وجہ سے عمران خان گرے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی گارڈز اگر تجربہ کار ہوتے تو عمران خان حادثے سے بچ سکتے تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے واقعہ کی تحقیقات کیں ہیں اور رپورٹ سے آئی جی پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔