اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں سے جنگ کی ہوئی ہے، اپنی پارٹی کے لوگ کنٹرول نہیں کر سکتے، عمران نے ثابت کر دیا کہ ان کا اپنی پارٹی کے اراکین پر اعتماد نہیں۔
خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 15 کروڑ کی آفر کرنے والا اچھا بندہ ہے، کل کا سینیٹ انتخاب شفاف ہونا چاہیے، پی پی پی کی مفاہمتی پالیسی کا فائدہ نواز شریف کو ہوا، اپوزیشن جماعتیں اکھٹی رہیں تو اگلا چیئرمین سینیٹ ہمارا ہو گا۔