اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہپہلی مرتبہ حکومت نےدل ودماغ سے شکست تسلیم کرلی ہے۔
میں اعلان کرنیوالا تھا کہ اپنے فیصلے کااختیار کارکنوں کو دیتا ہوں، کہیں ایک دن کی وجہ سے جدوجہد ضائع نہ ہو جائے،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو ظلم وجبر اور آمریت کاتختہ اُلٹنا ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انھوں نےعمران خان کی تھوڑا صبر کرنے کی اپیل قبول کرلی۔
کارکنوں نے طاہر القادری کو تھوڑا صبر کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔انھوں نے کہا کہ جہاں اتنی تکلیف اُٹھالی اور منزل کے قریب پہنچے تو صبر کر لیا جائے، ہمیں پاکستان میں انقلاب بپا کر کے رہنا ہے، تحریک انصاف کو بھی عوام کو جواب دینا ہے۔
اور ہمیں بھی، ممکن ہے نتیجہ 1 5ویں دن نہ نکلے تو 16 ویں نکل سکتا ہے، ہم نے کہاتھا کہ شہباز شریف کے ہٹنے کے بعد نیا عدالتی کمیشن اور جے آئی ٹی بنے گی۔
ظالم اور جابر حکمرانوں کاتختہ الٹ کر جائیں گے۔ 6، 7 گھنٹے سے مختلف لوگوں کو فون کیے لیکن رابطہ نہیں ہو سکا، رابطہ نہ ہونے کی وجہ سےہم یہاں رک گئے ہیں،آرمی چیف کے چہرے پر دیانتداری اور نیک نیتی کل پڑھ لی تھی، ممکن ہے کل الله مدد کر دےاور ہمارے 3 مطالبات پورے ہو جائیں، ممکن ہے کہ عوام کے سمندر کو دیکھتے ہوئے شریف برادران مستعفی ہو جائیں۔