عمران، قادری ملک کو معاشی طور پر کمزور کر رہے ہیں

Imran ,Qadri

Imran ,Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) ممتاز مسلم لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان نے کہا ہے کہ عمران اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈ ے پر کام کر کے پاکستان کومعاشی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کی حق گوئی نے عمران خان کے چہرے سے نقاب اتار دیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے نام نہاد دھرنوں کی وجہ سے ملک کو 700 ارب ڈالر کا مجموعی خسارہ ہو چکا ہے

عمران خان کے بیانات خود اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کی پی ٹی آئی سے فراغت عمران خان کے آمر ہونے کا ثبوت ہے۔