کراچی (جیوڈیسک) اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری دھرنوں سے مایوس ہو کر کارکنوں کو ایندھن بنارہے ہیں، عمران خان نے مہلت نہیں دی، حکومت کو دو دن بعد کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
حیدر عباس رضوی کہتے ہیں ٹیکس نہ ملے تو خیبر پختونخوا کو وفاق سے فنڈ نہیں ملیں گے ،،حکومت کیسے چلے گی ؟ عمران خان کے حکومت گرانے کے مطالبات پر ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو اس طرح کے مطالبات سے گرانے کے سخت خلاف ہے، عمران خان کی 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دینا انتہائی غلط ہے، عمران خان نے جن اقدامات کا اعلان کیا وہ افسوس ناک ہیں۔
عمران خان کیسے لیڈر ہیں جو اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا عمران خان نے دھرنے سے مایوس ہو کر سول نافرمانی کا اعلان کیا، خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا۔
کہ عمران خان کے اعلان کے بعد اندازہ ہوا کہ کچھ چیزیں سنجیدہ نہیں لینی چاہئیں،اگر سول نافرمانی شروع کردی ہے تو کیا کے پی کے وفاق کو ٹیکس نہیں دے گا؟ اگر کے پی کے ٹیکس نہیں دے گا تو کیا این ایف سی سے حصہ بھی نہیں لے گا۔