شور کوٹ سٹی (جیوڈیسک) سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں قمر حیات کاٹھیہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنوں نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جعلی مینڈیٹ سے بننے والی جعلی حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے، جلد ہی اس کا خاتمہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان اب فرار ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں مگر انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا، وقت آ گیا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے۔