لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چودھری محمد شہباز گجر نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی لشکر کشی اور پارلیمنٹ ہائوس پر یلغار نے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیا ہے منتخب وزیراعظم سے بندوق کے زور پر استعفیٰ غیر دانشمندانہ اور احمقانہ فعل ہے۔
یہ 19 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نہ استعفیٰ دینگے اور نہ ہی چھٹی پر جائیں گے عمران خان اور طاہر القادری اپنی سیاسی موت مر چکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گائوں مسن کالر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔