عمران اور قادری کا غیر دانشمنداہ قدم انہیں سیاسی تاریخ کا مجرم نہ بنا دے۔ مرزا مقبول احمد

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمدنے اپنے ایک بیان میں موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوری نظام کو لاحق خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت منتخب جمہوری اورخالصتاً سول حکومت ہے جب کہ تحریک انصاف کو بھی عوام میں ایک قابل ذکر تعداد میں حمایت حاصل ہے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ فریقین انتہائی صبر و تحمل، برداشت اور لچک کا مظاہرہ کریں خدا نہ خواستہ کسی کہ بھی غیر ذمہ درانہ رویے کی وجہ سے ملک دشمن غیر سیاسی قوتیں حالات کا فائدہ نہ اُٹھا لیں مرزا مقبول نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) حالیہ محاذ آرائی کو طول نہ دے اور افہام و تفہیم کے ساتھ تصادم سے بچ کر جمہوریت کو بچالے انہوں نے عمران خان کو دعوت فکر دیتے ہوئے کہاکہ وہ اچھی طرح سوچھ سمجھ لیں کہ کوئی جذباتی اور غیر دانشمندانہ فیصلہ اُن کو سیاسی تاریخ کا مجرم نہ بنا دے مرزا مقبول نے طاہر القادری کو مشورہ دیا کہ جھگڑالو اور جنگجوانہ طرز فکر سے آدمی چنگیز خان تو بنتا ہے لیکن ایک مستحکم سیاستدان نہیں بنتا آپریشن ضرب عزب کی وجہ سے ملک میں اس وقت ایمان ،اتحاد اور تنظیم کی اشد ضرورت ہے تمام سیاسی قوتیں مل کر پاکستان کو مزید ذخمی ہونے سے بچا لیں ۔مرزا مقبول احمد نے موجود ہ سیاسی صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مدبرانہ و قائدانہ سیاسی کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔