عمران اور قادری کا دھرنا پرامن نہیں، 55 فی صد کا خیال

Gallup

Gallup

کراچی (جیوڈیسک) 55 فی صد پاکستانی کہتے ہیں عمران اور قادری کا دھرنا پرامن نہیں، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ریڈ زون میں جا گھسنے پر 67 فی صد پاکستانی ناراض ہیں۔

پی ٹی وی پر حملہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے کیا، 72 فی صد پاکستانیوں کو یقین ہے جبکہ 60 فی صد کہتے ہیں جاوید ہاشمی نے عمران کو چھوڑکر اچھا کیا، گیلپ سروے میں عوامی رائے سامنے آ گئی۔

جس کے مطابق 55 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا پرامن نہیں ہے۔