عمران، قادری اتحاد ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان چودہ ماہ سے دھاندلی پر مسلسل یوٹرن لے رہے ہیں وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہ عمران خان یہ کیوں نہیں بتاتے کہ سیکریٹری صحت ان کی امیدوار یاسمین راشد کے بھائی تھے۔

عمران خان یہ بھی نہیں بتا رہے کہ ان کے مشیر طارق پرویز کو وزیر داخلہ بنایا گیا ۔ عمران خان کے کہنے پر ہی نجم سیٹھی نے قمر زمان چودھری کو چیف سیکریٹری نہیں بنایا۔ تحریک انصاف کے رہنما کے داماد غلام سرور چیمہ سیکریٹری خزانہ تھے۔

نگران سیکریٹری اطلاعات امجد بھٹی پانچ سال پرویز الٰہی کے پی آر او رہے۔ عمران کی خواہش پر عدالتی عملے کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ سابق چف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم ، عمران خان کو آئینہ دکھا چکے ہیں وہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کا احترام نہیں کرتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی کی وجوہات بتانے والے تسنیم قریشی کمیشن کی رپورٹ پر کیوں خاموش ہیں۔ عمران قادری اتحاد ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے۔