لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عمران خان کہتے ہیں فیوڈل مائنڈ سیٹ ختم ہونے تک تھرپارکر جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران عمرا ن خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب میں کھل کر دھاندلی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف اس مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس جا رہی ہے۔
عمران خان نے تھرپارکر کی صورتحال پر بھی کھل کر بات کی اور سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔