کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو مل کر نواز شریف سے پاناما لیکس کے بارے میں جواب مانگنا ہے اور اس حوالے سے 24 ستمبر کو رائے وند کی جانب مارچ کریں گے۔
انھوں نے یہ بات کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا ’نواز شریف تم شاہ ایران سے طاقتور نہیں ہو لیکن شاہ ایران بھی عوام کے سامنے بے بس ہو گیا۔‘
انھوں نے کہا ان کو کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا کیونکہ آس پاس فلیٹس ہیں اور کوئی سنائیپر فائر کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ’میں نے کہا کہ خوف سے زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ جو قوم خوف میں رہتی ہے وہ غلام بن جاتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کراچی میں 25 سال پہلے خوف کا یہ سماں پیدا نہ کیا جاتا تو آج کراچی بھی ترقی پر گامزن ہوتا اور پاکستان بھی۔‘ عمران نے کہا کہ الطاف حسین نے لندن بیٹھ کر کراچی میں قتل و غارت کرائی۔
انھوں نے کہا کہ ان کا کراچی آنے کو ارادہ نہیں تھا لیکن جب الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف الفاظ تو میں نے کراچی میں آنے کا ارادہ کیا۔
انھوں نے جاوید میانداد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جاوید کو پاکستان سے پیار ہے اور وہ پاکستان کے لیے جان کی بازی لگا کر کھیلتا تھا۔
جاوید محب وطن پاکستانی ہے اور اس لیے مہاجرو آپ لوگوں کو اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ پاکستانی ہو اور محب وطن ہو۔‘