اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کاٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کا مطالبہ غیرآئینی اور قابل مذمت ہے، آخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی جمہوری جماعت ٹیکنوکریٹ حکومت کو قبول نہیں کرے گی جبکہ عدلیہ بھی کسی بھی غیرآئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا۔
کہ وزیراعظم نےاستعفاد یا تو وہ بھی غیرآئینی و غیر جمہوری اقدام کے زمرے میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے عدالتی کمیشن کو ماننے سے انکار پر مایوسی ہوئی ہے۔