لاہور(جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحت بہتر ہونے لگی۔ کل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ادھر صدر آصف علی زرداری نیعمران خان کو ٹیلی فون کر کے مبینہ انتخابی دھاندلیوں پر تبادلہ خیال کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔عمران خان سات مئی کو پیش آنیوالے حادثے میں کمر پر لگنیوالی چوٹوں کے باعث بیڈ ریسٹ پر تھے۔
تحریک انصاف کے چئیرمین کو خصوصی جیکٹ پہنا دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر دو ہفتے تک عمران خان جیکٹ کا استعمال جاری رکھیں گے۔ عمران خان کو کل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق عمران خان 24 گھنٹے لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد بھی جائیں گے۔
دوسری طرف صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو فون کر کیان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر زرداری نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماں نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔