اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرالئے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا، چینی اور کپاس درآمد ہورہی ہے، عمران مافیا کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کی ساری درآمدات عمران خان کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں، 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے “وژن” کے عین مطابق ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے مہنگی قیمت پر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے، چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے۔ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے “وژن” کے عین مطابق ہے، گندم کی درآمد کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔
(ن) لیگ کی ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے “وژن” سے پہلے ہی چینی اور ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے، اب گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا، جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو، سستی ایل این جی جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں۔