انعام اللہ مرزا کا شمار ہمارے ان دوستوں میں ہے جنکی جب بھی ہمیں ضرورت ہوئی وہ ہمارے ساتھہ کھڑے ہوئے

PHMA

PHMA

پوران / جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈاکٹر ذوالفقار احمد اعوان ذپٹی چیف آرگنائزرPHMA پاکستان چیرمین جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم نے لندن سے اپنے پیغام میں جناب ڈاکٹر انعام اللہ مرزا سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی حکومت پاکستان، صدر پاکستان ھومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل (انعام گروپ) کاہومیو پیتھک الیکشن 2017 میں PHMA کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور انکی اس محبت کا شکریہ اداکیا ہیاور کہا ہے کہ ڈاکٹر انعام اللہ مرزا کا شمار ہمارے ان دوستوں میں ہے جنکی جب بھی ہمیں ضرورت ہوئی وہ ہمارے ساتھہ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ PHMAہی ملک کی واحد نمائیندہ جماعت ہے جو ھومیوپیتھی کی ترقی و ترویج اور ھومیو پیتھس کے مفادات، اور ان کے عزت و وقار کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہےـاور اسکا عملی ثبوت پچھلے پانچ سال میں بیشمار رکاوٹوں کے باوجود NCH نے ہر شعبے میں (Drap٫ Bsc equallancy ٫ Diagnostic instrument Pvc cards) وغیرہ جیسے اہم کام اور امتحانات کا بر وقت انعقاد کروایاـ جس کا سہرا ڈاکٹر محمود الحق عباسی ڈاکٹر ایم بی جاوید اعوان، ڈاکٹر عرفان ولی نوجوان قیادت ڈاکٹر راوء غلام مرتضے، ڈاکٹر فیصل سلیم اورتمام ممبران کے سر ہےـ ۔

ڈاکٹر زبیرقریشی صدر PHMA پاکستان، ڈاکٹر خالد محمود چوہدری چیف پیٹرن، ڈاکٹر شیخ اظہرانتصار نائب صدر جیسے لوگوں کی شمولیت سے PHMA مزید فعال ھو چکی ہے ـ ڈاکٹر انعام اللہ مرزا اور پاکستان ہومیوپیتک سوسائٹی نے PHMA کی حمایت کرکے فن ھومیو پیتھی سے محبت کاثبوت دیا ہے اس کے لئے تمام قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔