لاہور (جیوڈیسک) سائلین، ججز، بار ایسو سی ایشنز کے ساتھ رویہ درست نہ رکھنے اور جعلی ڈگری پر پنجاب بار کونسل کے سینتالیس وکلا کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔ لاہور میں پنجاب بار کونسل کے وائس چئیرمین طاہر نصر اللہ وڑائچ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کے پاس متعدد وکلا کیخلاف شکایت سامنے آئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل نے سینتالیس وکلا کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ان میں بیس جعلی ڈگری والے جبکہ ستائیس ایسے وکلا شامل ہیں جنہوں نے سائلین ،ججز اور بارایسویسی ایشنز کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا۔