ہالی وڈ (جیوڈیسک) آسکرایوارڈیافتہ اداکارہ جینیفرلارنس نے اپنی نا مناسب تصاویر انٹرنیٹ پر جاری والے ہیکرز کو جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں جینیفر لارنس کا کہنا تھا کہ یہ ’’ہیکنگ‘‘ صرف اخلاقی جرم نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔
اس پر جنسی جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔ پچھلے ماہ کئی ماڈلز ،اداکاراؤں اور معروف شخصیات کی غیر موزوں تصاویر ہیکرز نے انٹرنیٹ پر جاری کیں۔ جینیفر لارنس کا کہنا ہے کہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد وہ خوف زدہ تھیں اور انھیں خدشہ تھاکہ ان کے کیریئرپراس کا منفی اثر ہوگا۔