کوٹ رادھا کشن واقعہ کی آڑ میں 295 c کے خلاف ہرزا سرائی ہر گزبرداشت نہیںکی جائے گی۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کی آڑ میں 295 c کے خلاف ہرزا سرائی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ تحفظ ِ نا موس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اہم دینی اور ایمانی فریضہ ہے جس کے لیے اُمت مسلمہ ہر وقت بیدار اور تیار ہیں۔

اسلام دین ِرحمت اور دین اَمن ہونے کے ساتھ ساتھ حدود اللہ اور شعائراللہ کی حفاظت کا بھی حکم دیتا ہے۔ آج قرآن وسنت کے مقابلے میں ذاتی رائے پیش کی جا رہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وہی معاشرہ اَمن و سکون کا گہوارہ ہو سکتا ہے جہاں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادئیگی کی جائے اور ان حقوق کی ادائیگی کا خلاصہ تحفظِ نا موس رسالت ۖ کے فریضہ کی ادائیگی میں موجود ہے۔